19 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 7:34
بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کی نیلامی جمعرات کو ہوگی
اے آر وائی - بنگلہ دیش کرکٹ پریمیئر لیگ کی نیلامی جمعرات کو ڈھاکہ میں ہوگی جس میں پاکستان کے شاہد آفریدی اور سعید اجمل نمایاں کھلاڑی ہوں گے۔ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ جنوری کی اٹھارہ تاریخ سے شروع ہو گی۔ لیگ کی نیلامی میں ایک سو چھتیس غیر ملکی اور ایک سو دس مقامی کھلاڑی شامل کئے جائیں گے جن میں پاکستان کے شاہد آفرہدی اور سعید اجمل سب سے نمایاں کھلاڑی ہیں۔
ان دونوں پاکستانی کھلاڑیوں کو گولڈن اے کیٹیگری میں رکھا جائیگا جس کے لئے بولی پچھتر لاکھ ڈالرز سے شروع کی جائیگی۔ ویسٹ انڈیز کے دو نمایاں کھلاڑی کرس گیل اور مارلن سیمیولز آئندہ سال بنگلہ دیش لیگ میں حصہ نہیں لیں گے۔