تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
19 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 7:44

ہینڈبال چیلنج ٹرافی میں پاکستان نے چاندی کا تمغہ جیت لیا

اے آر وائی - ساوٴتھ ویسٹ ایشین ہینڈبال چیلنج ٹرافی میں پاکستان نے چاندی کا تمغہ جیت لیا ہے۔ فائنل میں پاکستان کو بھارت نے شکست دی۔ یمن نے برانز میڈل اپنے نام کیا۔



کھٹمنڈو میں ہونے والے مینز ہینڈبال چیلنج کپ میں سلور میڈل جیت کر پاکستان ہینڈبال ٹیم نے چیلنج ٹرافی دو ہزار تیرہ کیلئے بھی کوالیفائی کرلیا ہے۔ پاکستان نے گروپ میچ میں افغانستان کو تنتیس ستائیس گول کے فرق سے ہرایا۔



نیپال کو چھتیس چھبیس گول سے شکست دی۔ سیمی فائنل میں یمن کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی۔ فائنل میں قومی ٹیم کو بھارت نے چالیس بیس گول سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔ ویمنز ایونٹ میں پاکستان نے پہلی مرتبہ شرکت کی اور پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ ایونٹ میں شرکت کے بعد دونوں ٹیمیں بیس دسمبر کو وطن واپس پہنچیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.