تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
19 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 14:52

ضرورت پڑی توکسی بھی کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کرینگے،مصباح الحق

اے آر وائی - پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی سمیت کسی بھی کھلاڑی کو بھارت کے خلاف ون ڈے اسکواڈ میں شامل کرنے کی ضرورت پڑی تو ضرور کریں گے۔



قذافی اسٹیڈیم میں دوسرے پریکٹس میچ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا بھارت کے خلاف سیریز پریشر میں کھیلی جاتی ہے۔ انگلینڈ سے ہارنے کے بعد بھارتی ٹیم اب اچھی فائٹ کریگی۔ اس لئے پاکستان ٹیم کو بھی ذیادہ محنت کرنے کی ضرورت ہو گی۔ ضرورت کے مطابق نئے کھلاڑیوں کو بھی پلیئنگ الیون میں جگہ دینگے۔ انہوں نے کہا کہ انضمام الحق کا بھارت کے خلاف بہت اچھا ریکارڈ ہے ان کے آنے سے کھلاڑیوں کو بہت فائدہ ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.