19 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 15:24
پاکستان کا دورہ ویسٹ انڈیز دو حصوں میں ہونے کا امکان
اے آر وائی - پاکستان کا دورہ ویسٹ انڈیز اگلے سال دو حصوں میں مکمل ہونے کا امکان ہے۔ اس دوران پی سی بی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستان بلانے کی خواہش ظاہر کردی ہے۔ شیڈول کے مطابق اگلے سال پاکستان کرکٹ ٹیم نے جون اور جولائی میں ویسٹ انڈیز کے دورے دوران دو ٹیسٹ،پانچ ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنا تھے لیکن ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ سہ ملکی سیریز کے باعث پاکستانی ٹیم کا دورہ اگست تک ملتوی کرنا چاہتا ہے۔
اس سلسلے میں پی سی بی سے ٹور پروگرام ملتوی کرنے کی درخواست کردی گئی ہے۔ جس سے پاکستان اور بھارت کے درمیان سیریز کے امکانات روشن ہوجائیں گے۔