تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
19 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 15:42

پی او اے کا عالمی اسنوکر چیمپین آصف کو دو لاکھ روپے کا چیک

اے آر وائی - پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے عالمی اسنوکر چیمپین محمد آصف کو ٹائٹل حاصل کرنے پر دو لاکھ روپے کا انعامی چیک دیا ہے۔ اولمپک ہاؤس لاہور میں ہونے والی تقریب میں پی او اے کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن نے محمد آصف کی خدمات کو سراہا اور انہیں دو لاکھ روپے کا چیک دیا۔



اس موقع پر عارف حسن نے کہا کہ اسنوکر کا عالمی چیمپین بننے میں صرف اور صرف محمد آصف کی اپنی محنت شامل ہے۔ امید ہے کہ وہ مستقبل میں بھی بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام مزید روشن کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.