19 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 16:3
پاک بھارت ہاکی سیریز کے لیے معاملات طے پاگئے
اے آر وائی - پاک بھارت ہاکی سیریز کے لیے معاملات طے پاگئے ہیں، جس کے معاہدے پر دستخط رواں ماہ کے آخر میں ہوں گے جب ہاکی انڈیا کے سیکریٹری نریندر بٹرا انتیس دسمبر کو لاہور پہنچیں گے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق نریندر بٹرا انتیس دسمبر کو پہنچ رہے ہیں۔ جہاں وہ پی ایچ ایف کے حکام سے ملاقات کریں گے۔
انتیس دسمبر کو نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ہونے والی اس ملاقات میں پی ایچ ایف اور ہاکی انڈیا کے درمیان آئندہ سال دو طرفہ پاک بھارت ہاکی سیریز کے حوالے سے معاہدے پر دستخط ہوں گے اور سیریز کی تاریخوں کا فیصلہ کیا جائے گا۔ دوسری جانب انڈین ہاکی لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شمولیت کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔