تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
19 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 18:25

دورہ بھارت،قومی کرکٹ ٹیم کا پریکٹس میچ، بلیوز کامیاب

اے آر وائی - قومی کرکٹ ٹیم کے دوسرے پریکٹس میچ میں پاکستان بلیوز نے پاکستان گرینز کو تیرہ رنز سے شکست دے دی ہے۔ قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے ون ڈے پریکٹس میچ میں پاکستان بلیوز پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تین سو نو رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ اظہر علی نے سو اور شاہد آفریدی نے چونسٹھ گیندوں پر نوے رنز کی اننگز کھیلی۔



پاکستان گرینز کے سعید اجمل نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں پاکستان گرینز مقررہ اوورز میں نو وکٹ پر دو سو چھیانوے رنز بنا سکی۔ محمد حفیظ نے ایک سو چودہ اور کامران اکمل نے چھپن رنز اسکور کیے۔ پاکستان بلیوز کی جانب سے فاسٹ بولر محمد عرفان نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.