19 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 21:3
ہرقیمت پر گیمز کروائیں گے ،عارف حسن
اے آر وائی - پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن کا کہنا ہے کہ نیشنل گیمز کے انعقاد کے حوالے سے حکومت پنجاب کے رویئے پر حیرانی ہے۔ اور ہرقیمت پر گیمز کروائیں گے۔
اولمپک ہاؤس لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں پی او اے کے صدرلیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن کا کہنا تھا کہ پنجاب کے علاوہ کسی صوبے کو نیشنل گیمز سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ انفراسٹرکچر فراہم کرنا حکومت کی ذمے داری ہوتی ہے۔ اس پر کسی کی اجارہ داری نہیں جبکہ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے بھی کھیلوں کا سامان فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ حیرانی کی بات ہے کہ اسٹیڈیم یوتھ فیسٹیول کے لئے تو استعمال ہوتے رہے ہیں لیکن قائداعظم کی جانب سے شروع کرائے جانے والے کھیلوں کے لیے پنجاب حکومت نے اسٹیڈیم دینے سے انکار کر دیا ہے۔