تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
20 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 9:25

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی 20 آج پونے میں ہوگا

اے آر وائی - بھارت اور انگلینڈ کے درمیان دو ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ آج پونے میں کھیلا جائے گا۔ بھارتی ٹیم کو انگلینڈ کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد اب میزبان ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بدلہ لینے کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گی۔



دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جاچکے ہیں جس میں سے تین میں انگلش ٹیم نے کامیابی حاصل کی۔ بھارتی ٹیم میں پرویندر اوانا کا ڈیبیو ہوگا۔ انہیں انجرڈ لکشمی پتی بالاجی کی جگہ موقع دیا جائے گا۔



انگلینڈ کے فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ انجری کے سبب ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں ۔ان کی جگہ اسٹورٹ میکر کو ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.