20 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 9:33
بنگلہ دیش پریمئیر لیگ کے لئے کھلاڑیوں کی نیلامی جاری
اے آر وائی - بنگلہ دیش پریمئیر لیگ کے دوسرے سیزن کے لئے کھلاڑیوں کی نیلامی جاری ہے۔ پاکستان کے شاہد آفردیدی کو ڈھاکہ گلیڈئیٹر نے دو لاکھ پچھتر ہزار ڈالر میں خرید لیا۔ ڈھاکہ میں جاری نیلامی میں پاکستان کے اکیاون کھلاڑیوں کو رکھا گیا ہے جس میں سے شاہد آفریدی ، سعید اجمل اور عمران نذیر کو گولڈ کٹیگری میں رکھا گیا تھا۔
ڈھاکہ گلیڈئیٹر نے شاہد آفریدی کو دو لاکھ پچھتر ہزار ڈالر میں خرید لیا ہے جبکہ چٹاگانگ نے عمران نذیر کو دو لاکھ اسی ہزار ڈالرز کے عوض اپنی ٹیم میں شامل کیا۔
ون ڈے کے نمبر ون باولر سعید اجمل کی خدمات باریسال برنرز نے ایک لاکھ پندرہ ہزار ڈالرز میں حاصل کی۔ بنگلہ دیش کے ٹاپ آل راونڈر شاکب الحسن سب سے مہنگے کھلاڑی رہے۔ انہیں ڈھاکہ نے تین لاکھ پینسٹھ ہزار ڈالر میں خریدا۔