20 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 13:44
بھارت کے خلاف فاسٹ بولرز کا کردار اہم ہوگا، محمد حفیظ
اے آر وائی - پاکستان ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہےکہ بھارت کے خلاف سیریز میں فاسٹ بولرز کو اہم کردار ادا کرنا ہو گا۔ بھارت کی مضبوط بیٹنگ لائن کو بہتر بولنگ سے کمزور کرنے کی کوشش کریں گے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ کامیابی اور ناکامی کا تعین پہلے سے نہیں کیا جا سکتا، بھارت کے خلاف سیریز کے لیے تمام کھلاڑی پر عزم اور قوم کو بہتر نتائج دینے کے لیے تیا رہیں۔
محمد حفیط نے کہا کہ حال ہی میں بھارت کی پرفارمنس اچھی نہیں رہی تاہم ان کی ٹیم مضبوط ہے۔بولنگ اٹیک کے ذریعے بھارت کی مضبوط بیٹنگ لائن کو کمزور کرنے کی کوشش کریں گے۔ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ اس وقت کسی ٹیم کو فیورٹ نہیں کہا جا سکتا،دونوں ٹیمیں متوازن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انضمام الحق کے کیمپ میں آنے سے بہت فائدہ ہوا ہے۔