20 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 14:23
سہیل عباس کو تمغہ حسن کارکردگی دینے کی سفارش
اے آر وائی - پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پنالٹی کارنر اسپیشلسٹ سہیل عباس کو تمغہ برائے حسن کارکردگی دینے کی سفارش کردی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سہیل عباس کا نام تمغہ حسن کارکردگی کے لئے صدر پاکستان کو ارسال کیا ہے۔
سہیل عباس اٹھارہ سال تک قومی ٹیم کی نمائندگی کی اور عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئےتین سو اڑتالیس گول کرنے کا عالمی ریکارڈ بھی قائم کیا۔ اس کے علاہ سہیل عباس کو کلینڈر ائیر میں اسی گول کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ سہیل عباس آٹھ مختلف انٹرنیشنل ایونٹس میں ٹاپ اسکورر بھی رہے۔ پنالٹی کارنر اسپیشلسٹ نے دو ہزار بارہ اولمپک میں قومی ٹیم کی قیادت کی جبکہ ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والی ٹیم کا بھی حصہ رہے۔