تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
20 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 14:25

پاک بھارت ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ایک میچ کے اوقات میں تبدیلی

اے آر وائی - دورہء بھارت میں شامل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ کےاوقات میں تبدیلی کردی گئی ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ پچیس دسمبر کو سات بجے بنگلور میں کھیلا جائیگا۔



احمد آباد میں اٹھائیس دسمبر کو شیڈول دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے اوقات میں تبدیلی کردی گئی ہے۔ جو اب بھارتی وقت کے مطابق شام پانچ بجے کھیلا جائیگا۔ تین ون ڈے میچز کی سیریز شیڈول اور وقت کے مطابق کھیلی جائیگی۔ پی سی بی کی درخواست پر بھارتی بورڈ نے پہلے ہی ستائیس دسمبر کا میچ اٹھائیس دسمبر کو کردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.