تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
20 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 14:53

پاک بھارت کرکٹ سیریز:قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ ختم

اے آر وائی - پاک بھارت کرکٹ سیریز کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور میں ختم ہو گیا ہے۔ ٹیم ہفتے کو بھارت روانہ ہو گی۔ آخری روز کھیلے گئے ٹی ٹوینٹی میچ میں پاکستان بلیوز نے پاکستان گرینز کو پانچ وکٹ سے شکست دی۔



قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے واحد ٹی ٹوینٹی پریکٹس میچ میں پاکستان گرینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نو وکٹ پر ایک سو پینتیس رنز بنائے۔ عمر اکمل نے تینتیس اور شاہد آفریدی نے اٹھائیس رنز اسکور کیے۔ پاکستان بلیوز کی جانب سے ذوالفقار بابر اور عدنان رسول نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان بلیوز نے مطلوبہ ہدف انیسویں اوور میں پانچ وکٹ پر پورا کر لیا۔ کامران اکمل نے پچاس اور عمران فرحت نے چوبیس رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان گرینز کی جانب سے شعیب ملک نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.