21 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 8:23
ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی: آج پاکستان اور چین مدمقابل
اے آر وائی - ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں آج پاکستان کا مقابلہ چین سے ہوگا۔بھارت کا میچ جاپان سے اور ملائیشیا کا اومان سے ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے پہلے روز پاکستان ٹیم نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے اومان کو تین کے مقابلے میں آٹھ گول سے شکست دی۔
دوحا میں جاری ایشین چیمپئنز ٹرافی میں آج تین میچز کھیلے جائیں گے۔پہلا میچ بھارت اور جاپان کے درمیان ہوگا۔پاکستان کی ٹیم چین کا سامناکرے گی اور اومان کا ٹکراؤ ملائیشیا سے ہوگا۔پاکستان نے گزشتہ روز ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کیااور اومان کو تین آٹھ سے شکست دیدی۔
پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ہاف کے اختتام پر میچ دو دو گول سے برابر تھا۔ دوسرے ہاف میں پاکستان ٹیم کے فاورڈز نے منظم ہوکر جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے اومان کی ٹیم کو آوٴٹ کلاس کردیا۔
اس ہاف میں قومی ٹیم نے مزید چھ گول کرکے میچ تین کے مقابلے میں آٹھ گول سے جیت لیا۔ شکیل عباسی نے تین گول کرکے شاندار ہیٹ ٹرک بنائی۔