تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
21 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 17:54

ایشین چیمپینز ٹرافی ہاکی: پاکستان نے چین کو 2-5 سے ہرادیا

اے آر وائی - ایشین چیمپینز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں چین کو دو کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے دی۔ ایونٹ میں پاکستان کی یہ دوسری کامیابی ہے۔ دوحا میں جاری ایشین چیمپینز ٹرافی میں پاکستان کا سامنا چین سے تھا، جس میں چین کے کھلاڑیوں نے پہلے ہاف میں پاکستان ٹیم کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، لیکن قومی ٹیم نے دوسرے ہاف میں زیادہ جارحانہ انداز اختیار کرتے ہوئے میچ دو کے مقابلے میں پانچ گول سے جیت لیا۔



پاکستان کی جانب نے وقاص شریف اور عبدالحسیم خان نے دو دو جبکہ شکیل عباسی نے ایک گول اسکور کیا۔ ایونٹ میں پاکستان کی یہ مسلسل دوسری فتح ہے، قومی ٹیم ایک دن آرام کے بعد اتوار کو تیسرے میچ میں روایتی حریف بھارت سے مقابلہ کرے گی۔ جس نے جاپان کے خلاف تین ایک سے کامیابی حاصل کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.