22 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 5:23
تین روزمسلسل گرنے کے بعد ڈالر کی قدر مستحکم
اے آر وائی - کرنسی مارکیٹوں میں مسلسل تین روز تک گرنے کے بعد جمعے کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام دیکھا گیا۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق جمعے کو انٹر بینک مارکیٹ میں بینکوں کے مابین لین دین میں ایک بار پھر ڈالر کی خریداری کا رجحان دیکھا گیا جس سے روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت پندرہ پیسے بڑھکر ستانوے روپے پچپن پیسے ہوگئی۔تاہم اُوپن کرنسی مارکیٹ میں عوام کیلئے ایک امریکی ڈالر دس پیسے سستا ہوکر اٹھانوے روپے کا رہا۔
اسٹیٹ بینک کی مداخلت کے بعد سے روپے کی قدر میں آنے والی بہتری کا عمل اب سست پڑتا نظر آرہا ہے اور ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں اضافے کے عوامل بدستور موجود ہیں۔