22 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 6:13
سندھ بھرمیں 24گھنٹوں کیلئے سی این جی اسٹیشنز بند
اے آر وائی - کراچی سمیت سندھ بھر میں صبح آٹھ بجے سے سی این جی اسٹیشن پھر چوبیس گھنٹوں کیلئے بند ہو گئے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق فلنگ اسٹیشنز ہفتے کی صبح آٹھ بجے سے اتوارکی صبح آٹھ بجے تک بندرہیں گے۔
اس سے قبل فلنگ اسٹیشنزجمعے کے روز اڑتالیس گھنٹے بندش کے بعد کھولے گئے تھے جس کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ اور نجی گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں تھیں جس سے صارفین اور شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرناپڑا۔ فلنگ اسٹیشنزپرلگنے والی گاڑیوں کی قطاروں کے باعث ٹریفک جام کے مسائل بھی پیداہوئے۔
عوام کا کہنا ہے کہ سی این جی کے سلسلے میں حکومت ذمے دارانہ کردار ادا نہیں کر رہی جس وجہ سے عوام آئے دن پریشان ہوتی ہے۔