تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
23 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 7:14

ماسٹر بیٹسمین سچن ٹنڈولکر ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر

اے آر وائی - سچن ٹنڈولکر نے ایک روزہ کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔ ماسٹر بیٹسمین نے کہاکہ وہ چاہتے ہیں کہ نوجوان کرکٹرز کے ساتھ ورلڈکپ دوہزار پندرہ کے دفاع کا سفر ابھی سے شروع کردیاجائے۔



سچن ٹنڈولکر پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریزکھیلنا چاہتے تھے۔ لیکن حالیہ ناقص کارکردگی کے پیش نظر سلیکٹرز انہیں منتخب کرنے کے حق میں نہیں تھے۔جس کے نتیجے میں سچن ٹنڈولکر نے ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہنے کا اعلان کردیا ہے۔



ماسٹر بیٹسمین نے کہاکہ انہیں ورلڈکپ دوہزار گیارہ کی فاتح ٹیم کا حصہ ہونے پر فخر ہے اور چاہتے ہیں کہ دوہزار پندرہ میں اعزاز کے دفاع کا سفر نوجوان کرکٹرز کے ساتھ شروع کردیاجائے۔سچن ٹنڈولکر نے دسمبر انیس سونواسی کو پاکستان کیخلاف گوجرانولہ سے ایک روزہ کرکٹ کاآغاز کیا اور تئیس سال بعد پاکستان سے ہوم سیریز سے قبل ریٹائر ہوگئے۔



طویل کیریئر میں ون ڈے کی پہلی ڈبل سنچری سمیت انہوں نے اس طرز کی کرکٹ کے تمام ریکارڈ اپنے نام کر لئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.