تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
23 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 11:4

بنگلور میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی پریکٹس کاآغاز

اے آر وائی - پاکستان کرکٹ ٹیم نے چناسوامی اسٹیڈیم بنگلور میں پریکٹس شروع کردی ہے۔



قومی کرکٹ ٹیم کو سخت حفاظتی انتظامات میں پہلے پریکٹس سیشن کے لئے ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچایا گیا۔ قومی ٹیم ہفتے کی شام کو بنگلور پہنچی تھی اور صرف بارہ گھنٹے بعد اس نے پریکٹس کاآغاز کردیا۔



اس موقع پر کپتان محمدحفیظ نے کہاکہ پاک،بھارت سیریز ہمیشہ بہت مشکل اور چیلنجنگ ہوتی ہیں۔ ہم بھارت کا انہیں کی وکٹوں پر سامنا کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔سیریز میں وہی ٹیم کامیابی حاصل کریگی جو دبائو کا بہتر طور پر سامنا کریگی۔ قومی کرکٹ ٹیم بھارت کے دورے کا آغاز منگل کو پہلے ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ سے کریگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.