تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
24 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 6:40

سلیم ملک پاک، بھارت کرکٹ ہیروز میں شامل

اے آر وائی - سلیم ملک پاک،بھارت کرکٹ میچز کے ہیروز میں شامل ہیں۔ایڈن گارڈن کولکتہ میں سلیم ملک نے یادگار اننگز کھیل کر پاکستان کوفتح سے ہمکنارکیا۔



سلیم ملک پاک،بھارت ون ڈے میچزکے فتح گرہیروز میں شامل ہیں۔ سلیم ملک نے بھارت کے خلاف تینتیس ون ڈے انٹرنیشنل میں ایک ہزارپانچ سوچون رنز چار سنچریز اور دس ففٹیز کی مدد سے اسکور کئے۔



ایڈن گارڈن کولکتہ میں فروری انیس سوستاسی کوکھیلے گئے ون ڈے میچ میں سلیم ملک نے چھتیس گیندوں پر بہتر رنز کی فتح گر اننگز کھیلی جوکئی سنچریز پر بھاری ہے۔بھارت نے سری کانت کی طوفانی سنچری کی بعد پاکستان کو فتح کیلئے دوسوبیالیس رنز کا ہدف دیا۔



رمیز راجہ اور یونس احمد نے پاکستان کو ایک سوچھ رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا۔پھر روی شاستری کاجادو چل گیا۔ایک سوچوہتررنز پر جب پاکستان کی چھٹی وکٹ گری توبھارت پوری طرح چھاگیا۔پاکستان کوصرف چھ اوورز میں فتح کیلئے اڑسٹھ رنز درکار تھے۔اس مرحلے پر سلیم ملک نے بھارتی بولرز کے چھکے چھڑاتے ہوئے پاکستان کی یقینی شکست کوفتح میں بدل دیا۔



کپیل دیو،منیندر سنگھ اور مدن لال سمیت کوئی بولرز سلیم ملک کے بلے پر بند ھ نہ باندھ سکا۔جس وقت سلیم ملک نے کپیل دیو کو وننگ چوکا رسید کیا میچ کی تین گیندیں باقی تھیں۔سلیم ملک نے گیارہ چوکوں اور ایک چھکے سے مزین باہتر رنز کی اننگز کھیل کرایک لاکھ تماشائیوں پر سکتہ طاری کردیا اورپاکستان کو دووکٹوں کی یادگار فتح سے ہمکنارکیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.