24 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 6:49
ونڈے کرکٹ میں پاکستانی شاہین بھارت پرحاوی
اے آر وائی - ایک روزہ کرکٹ میں پاکستانی شاہین اب تک بھارت پر حاوی رہے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے ایک سو اکیس ون ڈے میچز میں پاکستان نے انہتر اور بھارت نے اڑتالیس کامیابیاں حاصل کیں۔
سنسنی خیز،پرجوش اور جذبات سے بھرپور۔۔پاک،بھارت ون ڈے میچز ہمیشہ دھماکہ خیز ثابت ہوتے ہیں۔۔۔پاک،بھارت ونڈے جنگ کا آغاز انیس سواٹھہترکوایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ہوا۔دونوں ٹیموں کا پہلا ہی معرکہ سنسنی خیزثابت ہوا۔بھارت نے چار رنز سے فتح پائی۔ اس سال ڈھاکا میں ایشیاکپ تک ایشین کرکٹ سپرپاورز کے درمیان ایک سو اکیس میچز کھیلے گئے۔
انہتر میں فتح کی دیوی پاکستان اوراڑتالیس میں بھارت پر مہربان ہوئی۔پاکستان کا بہترین مجموعہ آٹھ وکٹ پر تین سوچوالیس رنز اور بھارت کابڑاٹوٹل نو وکٹ پرتین سوچھپن رنزرہا۔گرین شرٹس کاکمترین اسکور ستاسی اورمین ان بلیوکا اناسی رنز رہا۔سچن ٹنڈولکردوہزارپانچ سوچھبیس اور انضمام الحق دو ہزار چار سوتین رنز بناکر باہمی مقابلوں کے کامیاب ترین بیٹسمین ہیں۔
سعید انوردوہزاردو، شعیب ملک ایک ہزارپانچ سوچون اوریونس خان ایک ہزارایک سواکہتر رنزپاکستان کے نمایاں بیٹسمین ہیں۔سعید انور نے بھارت کیخلاف ایک سوچورانوے رنز کی بے مثال اننگز کھیلی جو ٹنڈولکر کی ایک روزہ کرکٹ میں پہلی ڈبل سنچری بنانے تک ورلڈ ریکارڈ رہا۔شاہد آفریدی دوسنچریز سمیت ایک ہزارچارارسٹھ رنز اڑتیس وکٹیں لیکر کامیاب ترین آل را?نڈر ثابت ہوئے ہیں۔وسیم اکرم ساٹھ وکٹیں لیکرکامیاب ترین بولر ثابت ہوئے۔ ثقلین مشتاق ستاون،عاقب جاوید چون اور شعیب اختر اکتالیس کھلاڑیوں کوآ?ٹ کرکے نمایاں رہے۔