تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
24 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 6:59

محمدعرفان پاکستان کا خفیہ ہتھیارثابت ہوں گے، محمد حفیظ

اے آر وائی - پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی کپتان محمدحفیظ نے محمد عرفان کو بھارت کیخلاف منگل سے شروع ہونیوالی سیریز میں اپنی ٹیم کا خفیہ ہتھیار قرار دیاہے۔کوچ ڈیو واٹمور کا کہنا ہے کہ پاک،بھارت سیریز کا کوئی دباؤ نہیں ہے۔



چناسوامی اسٹیڈیم میں کئی گھنٹے پریکٹس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمدحفیظ نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کی سیریز ہمیشہ مشکل ہوتی ہے جس میں ہر کھلاڑی فتح کیلئے میدان میں اترتا ہے۔ ہم یہاں صرف کرکٹ کھیلنے نہیں بلکہ دل جیتنے آئے ہیں۔



انہوں نے کہاکہ ان کے اور مصباح الحق کے مقابلے میں دھونی کافی تجربہ کار کپتان ہیں لیکن ان پر اس کا کوئی دباؤ نہیں۔سیریز میں جو ٹیم دباؤ کا بہتر طور پر سامنا کرے گی وہی کامیاب ہوگی۔فاسٹ بولرمحمد عرفان ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کا خفیہ ہتھیار ثابت ہونگے۔



کوچ ڈیو واٹمور نے کہاکہ پہلی بار روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی سیریز میں کوچنگ کا ان پر کوئی دباؤ نہیں ،وہ پاکستان کے علاوہ سری لنکا اور بنگلہ دیش کی کوچنگ بھی کرچکے ہیں۔ایشین ممالک کے کھیلنے کے انداز میں زیادہ فرق نہیں ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.