24 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 7:8
ٹی ٹوئنٹی، بھارتی شائقین ٹکٹوں کی تلاش میں سرگرداں
اے آر وائی - پاکستان اور بھارت کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ منگل کو چنائی میں کھیلاجارہاہے۔بھارتی شائقین کرکٹ کو میچ کے ٹکٹ حاصل کرنے میں سخت پریشانی کا سامنا ہے۔ چنائی میں کرکٹ کا ہر پرستار پانچ سال بعد ہونیوالے پاک،بھارت میچ کو اسٹیڈیم میں دیکھناچاہتاہے۔
اتوار کو ٹکٹوں کی فروخت شروع ہونے سے کئی گھنٹے قبل بکنگ سینٹر پر شائقین کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ پرستاروں کو صرف ایک کاؤنٹر کی موجودگی سے سخت مایوسی ہوئی اور بڑی تعداد میں شائقین کو ٹکٹ کے بغیر مایوس گھر لوٹنا پڑا۔
ایک شائق کا کہنا تھا کہ ہم صبح پانچ بجے سے یہاں قطار میں کھڑے ہیں اور آٹھ گھنٹے گزرنے کے باوجود ٹکٹ ملنے کی کوئی امید نظر نہیں آتی تاہم پرستاروں کو اب بھی امید ہے کہ وہ اگلے دو روز میں ٹکٹ حاصل کرلیں گے۔