تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
25 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 8:37

پہلا ٹی ٹوئنٹی:احمدشہزاد اور ناصرجمشید اوپن کریں گے

اے آر وائی - انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کوہیں۔پانچ سال بعد پاک،بھارت کرکٹ معرکہ آرائی آج بنگلور میں کے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ہورہی ہے۔ میچ میں احمد شہزاد کے ساتھ ناصر جمشیداننگز کا آغاز کریں گے۔



پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کی گرمی نے سردمہری کی برف پگھلادی ہے۔ کرکٹ میچز سے دلوں کے فاصلے بھی کم ہونگے ۔پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے ممکنہ طور پر ناصر جمشیدکیساتھ احمدشہزاد اوپن کریں گے۔



طویل قامت فاسٹ بولر محمدعرفان کو کپتان محمدحفیظ نے ٹیم کا خفیہ ہتھیار قرار دیاہے۔ عمرگل،سہیل تنویر اور اسد علی میں سے دو فاسٹ بولر شامل ہونگے۔ سعید اجمل اسپن کاجادو جگائیں گے۔انکی معاونت کیلئے حفیظ،آفریدی اور ملک موجود ہونگے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.