تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
25 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 9:57

معروف نیوز ایجنسیز کی جانب سے پاک،بھارت سیریز کا بائیکاٹ

اے آر وائی - بھارتی کرکٹ بورڈ سے معاملات طے نہ ہونے کی وجہ سے معروف نیوز ایجنسیز نے پاک،بھارت سیریز کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیاہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے دنیابھر میں تصاویر فراہم کرنے والی دو ایجنسیز کو انگلینڈ کیخلاف حالیہ سیریز کی کوریج سے روک دیاتھا۔



بی سی سی آئی کا موقف ہے کہ نیوز ایجنسیز بڑی سیریز کی تصاویر کوکمرشل مقاصد کے لئے استعمال کرتی ہیں۔ دنیامیں ہونیوالی مختلف سرگرمیوں کو کور کرنیوالی ایجنسیز نے بھارتی بورڈ کے رویے کے پیش نظر بھارت،انگلینڈ سیریز کا بائیکاٹ کیا تھا۔



آج سے شروع ہونیوالی پاک،بھارت سیریز سے قبل بھی معاملات طے نہیں ہوسکے۔اس لئے ایجنسیز نے اس سیریز کا بھی بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔جس کی وجہ سے اس سیریز کی تصاویر اور وڈیوز دستیاب نہ ہوسکیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.