تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
25 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 13:28

پاکستان کی ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت

اے آر وائی - انتظارکی گھڑیاں ختم ہوگئیں ،پاک بھارت کرکٹ پانچ سال بعد بحال ہو رہی ہے،پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی کپتان محمد حفیظ نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے ۔ پاکستان کی جانب سے محمد عرفان کیرئیر کا پہلا بین الاقوامی میچ کھیل رہے ہیں۔



پاکستان اوربھارت کی کرکٹ ٹیمیں ایک طویل وقفے کے بعد آج بنگلور میں سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں مدمقابل ہورہی ہیں ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوہزار سات کے بعد ہونے والی یہ پہلی سیریز ہے۔



پاکستانی شاہین پوری تیاری کے ساتھ بھارت پہنچے ہیں تو بھارتی سورماؤں نے بھی اپنے ہتھیار تیز کرلیے ہیں۔ اسٹیڈیم میں صرف بھارتی شائقین نہیں بلکہ پاکستانی شائقین کی ایک بڑی تعداد بھی اپنے سپوتوں کو میدان میں بجلیاں گراتے دیکھنے کے لیے وہاں موجود ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.