تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
25 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 14:9

بنگلو ر میں پاکستان کے خلاف بھارت کی بیٹنگ جاری

اے آر وائی - بنگلو رمیں پاکستان کے خلاف بھارت کی بیٹنگ جاری ہے۔ بھارت نے پانچ اوور میں بغیر کسی نقصان کے چونتیس رنز بنائے ہیں ۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی ۔ بھارت کی جانب سے اننگز کا آغاز گوتم گمبھیر اور رہانے نے کیا۔ پاکستان کی جانب سے محمد عرفان نے بائولنگ کا آغاز کیا۔



پاکستانی اسکواڈ میں محمد حفیظ ، احمد شہزاد ،ناصر جمشید ،کامران اکمل ،عمر اکمل ،شعیب ملک ،شاہد آفریدی ،سہیل تنویر ،عمر گل ،سعید اجمل اور محمد عرفان شامل ہیں۔ بھارت کی ٹیم گوتم گمبھیر،رہانے، ویرات کوہلی ،یوراج سنگھ ،سریش رائنا ،روہت شرما ،ایم ایس دھونی ،رویندر جدیجا ،بھوینشوارکمار،ایشانت شرما،اشوک دیندا پر مشتمل ہے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.