26 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 17:49
ایشین چیمپیئنز ٹرافی ہاکی: پاکستان نے جاپان کو2-5 سے ہرا دیا
اے آر وائی - ایشین چیمیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اپنے آخری لیگ میچ میں جاپان کو پانچ کے مقابلے دو گول سے شکست دیدی۔ اس جیت سے پاکستان کے فائنل میں پہنچنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔
دوحا میں جاری ایشین چیمپیئنز ٹرافی کے میچ میں پاکستان نے جاپان کو با آسانی پانچ دو سے شکست دی۔ پہلا ہاف سخت مقابلے کے بعد دو دو گول سے برابر رہا۔ لیکن دوسرے ہاف میں قومی ٹیم کے فارورڈز نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے مزید تین گول کرکے میچ دو کے مقابلے میں پانچ گول سے جیت لیا۔ اس جیت کے بعد قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ ایونٹ میں بھارت پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکا ہے۔