تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
26 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 23:20

ایشین چیمپئنزٹرافی فائنل،پاکستان،بھارت آج مدمقابل ہوں گے

اے آر وائی - ایشین چیمیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان آج کھیلا جائے گا۔ پاکستان نے اپنے آخری لیگ میچ میں جاپان کو پانچ کے مقابلے دو گول سے شکست دی تھی۔ ملائیشیا نے بھارت کو پانچ تین سے ہرایا ۔



دوحا میں جاری ایشین چیمپیئنز ٹرافی کے میچ میں پاکستان نے جاپان کو با آسانی پانچ دو سے شکست دی۔ پہلا ہاف سخت مقابلے کے بعد دو دو گول سے برابر رہا۔۔ لیکن دوسرے ہاف میں قومی ٹیم کے فارورڈز نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے مزید تین گول کرکے میچ دو کے مقابلے میں پانچ گول سے جیت لیا۔



لیگ کے آخری میچ میں ملائیشیا نے دفاعی چیمپین بھارت کو پانچ تین سے شکست دی لیکن گول میں بہتر اوسط پر پاکستان ہاکی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی۔ بھارت نے پہلے ہی فائنل کے کوالیفائی کرلیا تھا۔ یوں آج فائنل دونوں روایتی حریف کے درمیان کھیلا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.