تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
27 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 7:25

اشیائے خوردونوش کی برآمدات میں اضافہ

اے آر وائی - رواں مالی سال 2012-13ء کے پہلے پانچ ماہ کے دوران خوراک کی برآمدات میں 2.35 فیصد اضافہ جبکہ اشیاء خوردونوش کی درآمدات میں 12.28 فیصد کی نمایاں کمی آ ئی۔



پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق جولائی سے نومبر2012ء کے دوران چینی، گوشت، گوشت کی مصنوعات، خوردنی تیل، میوہ جات، مصالحہ جات، سبزیوں، پھلوں، مچھلی اور اس کی مصنوعات کی برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافہ ہوا۔



اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پانچ ماہ کے دوران مجموعی طور پر 10 ارب 10 کروڑ ڈالر مالیت کی برآمدات کی گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال 2011-12ء کی اس مدت کے دوران 9 ارب 34 کروڑ ڈالر مالیت کی برآمدات مختلف ممالک کو گئی تھیں۔



پی بی ایس کے مطابق جولائی سے نومبر 2012ء کے دوران 18 ارب 41 کروڑ ڈالر مالیت کی خوراک درآمد کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اس مدت کے مقابلے میں 12.28 فیصد کم ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.