27 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 9:18
میلبرن ٹیسٹ: کلارک کی سنچری،آسٹریلیا کے 440 رنز
اے آر وائی - آسٹریلیا نے دوسرے ٹیسٹ میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر چار سو چالیس رنز اسکور کرلئے اور سری لنکاکیخلاف پہلی اننگز میں دوسو چوراسی رنز کی برتری حاصل کرلی۔ میلبرن ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلیا نے نامکمل اننگز تین وکٹوں کے نقصان پر ایک سوپچاس رنز سے شروع کی اور دن کے اختتام تک آٹھ وکٹ کھوکر چار سوچالیس رنز بنائے۔
کپتان مائیکل کلارک نے ایک سو چھ اور شین واٹسن نے تراسی رنز بنائے اورچوتھی وکٹ کی شراکت میں ایک سو چورانوے رنز کا اضافہ کیا۔ مچل جونسن تہتر رنز بناکر ناٹ آوٴٹ ہیں۔سری لنکا کے پرساد نے تین اور ارنگا نے دو کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ پہلی اننگز میں آسٹریلیا کی برتری دوسوچوراسی رنز ہوگئی اور ان کی دو وکٹیں باقی ہیں۔