27 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 9:38
شاہدآفریدی کو ون ڈے ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ؟
اے آر وائی - پاکستان کرکٹ سلیکشن کمیٹی نے آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کے اسکواڈ میں شامل کرنے فیصلہ کرلیا ہے۔ پی سی بی کے ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف سے بھارت کیخلاف اہم سیریز کے پیش نظرتجربہ کار شاہد آفریدی کو ون ڈے ٹیم میں شامل کرنے کی سفارش کی تھی۔
چیئرمین پی سی بی نے آفریدی کو ٹیم میں شامل کرنے کی منظوری دیدی ہے جس کے بعد شاہد آفریدی انتیس دسمبر کو ٹی ٹوئنٹی کے کھلاڑیوں کے ساتھ پاکستان واپس نہیں آئیں گے اور ون ڈے ٹیم کے ساتھ ہی رہیں گے۔
ذرائع کے مطابق شاہد آفریدی کی شمولیت میں کپتان مصباح الحق نے اہم کردار ادا کیاہے۔