27 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 20:15
صڈر اور وزیراعظم کی قومی ہاکی ٹیم کو مبارکباد
اے آر وائی - قطر کے دارالحکومت دو حہ میں ایشئن چیمپئن ٹرافی کے فائنل میچ میں پاکستان کی فتح پر صدر آصف علی زرداری وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے ہاکی ٹیم کو مبارک باد پیش کی ہے۔
صدرزرداری نے اپنے پیغام میں کہاکہ پاکستان ہاکی ٹیم نے قوم کاسرفخرسےبلندکردیا۔پاکستانی ہاکی ٹیم کو ایشئن چیمئن بننے پر متحدہ کے قائد الطاف حسین ،نائب وزیر اعظم چوہدری پرویز الہی، چوہدری شجاعت حسین ،میاں نواز شریف،گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد ،وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ ، پروفیسر طاہر القادری ، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان و دیگر نے مبارک باد پیش کی ۔