تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
28 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 5:46

لاہور:مریم مرزا جناح ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئیں

اے آر وائی - بھارتی اسٹار ثانیہ مرزانے تو ٹینس کے کھیل میں خوب نام کمایا۔ پاکستان کی ابھرتی ہوئی ٹینس اسٹار مریم مرزا نے بھی لاہورمیں منعقدہ محمد علی جناح ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔



محمد علی جناح ٹینس ٹورنامنٹ میں معروف اداکارہ وماڈل صوفیہ مرزا کی بہن مریم مرزانے حیران کن کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کی اور رنراپ ٹرافی حاصل کی۔



مین ڈبل فائنل مقابلے میں انھیں سمیع بٹ کی ٹیم نے شکست دی۔ہمسایہ ملک میں ثانیہ مرزا کی ٹینس کے حوالے سے دھوم تو سب جانتے ہیں،البتہ پاکستان کی ابھرتی ہوئی ٹینس اسٹار مریم مرزا بھی اپنے کھیل کے ذریعے ملک اور قوم کا نام روشن کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.