تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
28 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 7:46

عمراکمل اور ویراٹ کوہلی ایک ہی ریکارڈ کے تعاقب میں

اے آر وائی - پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج احمدآباد میں کھیلا جارہاہے۔۔۔۔ عمر اکمل اور ویرات کوہلی کوٹی ٹوئنٹی میچز میں اس سال سب سے زیادہ رنز بنانے کا موقع میسر ہے۔۔۔



عمراکمل بنگلورکے پہلے میچ میں کوئی رن نہیں بناسکے اور کیریئر میں پانچویں بار صفر پر آوٴٹ ہوئے۔ایک اور صفر عمر اکمل کوچھ مرتبہ صفر پر آوٴٹ ہونے کے عالمی ریکارڈ میں چار کرکٹرز کا شریک بنادے گا۔



عمر اکمل عمدہ بیٹنگ سے زیرو سے ہیرو ہی نہیں اس سال کے کامیاب ترین بیٹسمین بھی بن سکتے ہیں۔



نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل نے دوہزار بارہ میں سب سے زیادہ چارسو باہتر رنز اسکور کئے ہیں۔ عمر اکمل چارسو اکتالیس اور بھارت کے ویراٹ کوہلی چار سو چوالیس رنز بناچکے ہیں۔ عمر اکمل بتیس اور ویراٹ کوہلی انتیس رنز اسکور کرکے سال کے کامیاب ترین بیٹسمین بن سکتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.