تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
28 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 7:55

ایشین چیمپئنز ٹرافی جیت کر پاکستان نے بدلہ چکا دیا

اے آر وائی - پاکستان نے بھارت کو ایشین چیمپنز ٹرافی کے فائنل میں شکست دے کر گزشتہ مرتبہ کا بدلہ چکا دیا۔ایشین چیمپینز ٹرافی میں پاکستان نے اپنی مہم کا آغاز اومان کے خلاف میچ سے کیا جس میں قومی ٹیم نے آٹھ تین سے کامیابی سمیٹی۔چین پر پانچ دوسے فتح پائی۔ پھر ملائیشیا سے مقابلہ تین تین گول سے برابر رہا۔چوتھے میچ میں بھارت نے پاک ٹیم کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے زیرکرنے میں کامیاب رہی۔ آخری لیگ میچ میں پاکستان نے جاپان کو پانچ دو سے ہرادیا۔



ملائیشیا کوفائنل میں رسائی کیلئے بھارت پر چار گول کے فرق سے فتح درکارتھی لیکن تین کے مقابلے میں پانچ گول سے کامیابی نے انہیں فتح کے باوجود فائنل سے باہر کردیا۔پھر فائنل میں پاکستان اور بھارت کا سامنا ہوا جس میں پاکستان نے روایتی حریف کو چار کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔



یوں قومی ٹیم نے گزشتہ مرتبہ کا بدلہ بھی چکا دیا جس کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو پینلٹی شوٹ آوٴٹ پر چار دو سے ہرا کر چیمپین بن گیا تھا۔



اس سے قبل آسٹریلیا میں ہونے والی چیمپینز ٹرافی میں بھی پاکستان نے بھارت کو تین دو سے ہر اکربرانز میڈل جیتا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.