28 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 7:58
آسٹریلیا نے سری لنکاکواننگز اور201 رنز سے ہرا دیا
اے آر وائی - آسٹریلیا نے دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا کو اننگز اور دوسو ایک رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیدی اور سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔سری لنکا کے دو زخمی بیٹسمین بیٹنگ نہیں کرسکے۔
میلبرن میں ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلیا نے نامکمل اننگز چارسو چالیس رنز آٹھ کھلاڑی آوٴٹ سے شروع کی اور پوری ٹیم چار سوساٹھ رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔
مچل جونسن بانوے رنز پر ناٹ آوٴٹ رہے۔سری لنکا کے ارنگا اورپرساد نے تین تین وکٹیں لیں۔سری لنکا نے دوسری اننگز کا آغاز تین سوچودہ رنز کے خسارے کیساتھ کیا اور پوری ٹیم ایک سو تین رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پرسناجے وردنے اور ویل گدیرا بیٹنگ کیلئے نہیں آئے۔
سنگاکارا انگلی ٹوٹنے کی وجہ سے ستائیس رنز پرریٹائر ہو گئے۔میتھیوز پینتیس رنز بناکرٹاپ اسکور رہے۔آسٹریلیا کے جونسن ور برڈ نے دو،دو وکٹیں لیں۔ مچل جونسن میچ میں چھ وکٹوں اور ناقابل شکست بانوے رنز کی بدولت مین آف دی میچ قرار پائے۔