تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
28 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 16:58

خراب بولنگ شکست کا سبب بنی، محمد حفیظ

اے آر وائی - پاکستان ٹی ٹوینٹی ٹیم کےکپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ بیٹسمینوں نے اچھی کوشش کی لیکن خراب بولنگ شکست کا سبب بنی۔ بھارتی کپتان مہندرا سنگھ کہتے ہیں کہ یووراج سنگھ کی اننگز جیت کی وجہ بنی۔ پاکستان ٹیم کے کپتان محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ تمام لڑکے نے بہت اچھا کھیلے. حفیظ کا کہنا تھا کہ بولنگ اچھی نہ رہی جس وجہ سے اتنا بڑا اسکور بن گیا۔ دھونی اوریووراج نے اچھی بیٹنگ کی۔



بھارت کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کا کہنا تھا کہ نوجوان بولرز نے دباؤ میں اچھی بولنگ کی۔ اوپنر زنے اچھا آغاز فراہم۔ یووراج کی شاندار اننگزکی بدولت ہم نے دس سے بارہ رنز زیادہ اسکور کئے۔ ٹی ٹوئنٹی فارمیت میں بہت ہی جلد کچھ بھی ہوجاتا ہے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.