28 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 23:18
محمد عرفان کو ون ڈے ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ
اے آر وائی - پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عرفان کو ٹی ٹوینٹی میں عمدہ کارکردگی دکھانے پر بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق محمد عرفان نے بھارت کے خلاف دو ٹی ٹوینٹی میچوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، جس پر ون ڈے ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے پی سی بی سلیکشن کمیٹی سے انھیں ٹیم میں شامل کرنے کی درخواست کی تھی۔ جس کی سلیکشن کمیٹی نے منظوری دے دی ہے، جس کے بعد محمد عرفان اب پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کے ساتھ بھارت میں ہی رہیں گے اور ون ڈے سیریز میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔