تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
29 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 0:36

قومی ہاکی ٹیم کی پرواز کراچی اتار لی گئی

اے آر وائی - قومی ہاکی ٹیم کی پرواز کو لاہور میں خراب موسم کےبعد کراچی اتار لیاگیا۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرہیروز کے استقبال کی تیاریاں دھری کی دھری رہ گئیں۔



ایشین چیمپئنز ہاکی ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم دوحہ سے کیو آر ڈبل تھری ٹو کے ذریعے لاہور ایئرپور پر رات ایک بج کر پینتالیس منٹ پر لینڈ کرنا تھا مگر لاہور اور گردونواح میں شدید دھند کےباعث ایئرپورٹ حکام نے اس پرواز کا رخ اسلام آباد موڑ دیا۔ بعد میں سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پرواز کو کراچی روانہ کردیاگیا۔ جو رات تین بج کر پینتیس منٹ پر لینڈ کر گئی۔



بھارت کو ہرا کر آنے والے قومی ہیروز کا استقبال کرنے کےلیے لاہور ایئرپورٹ پر شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کرنے کے بھی انتظامات کیے گئے تھے مگر خراب موسم آڑے آگیا اور رن وے پر وزیبلٹی سو میٹر ہونے کےباعث پرواز کو کراچی اتاراگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.