29 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 10:6
پاکستان سے سیریز، بھارت کے پاس ون ڈے نمبرون بننے کا موقع
اے آر وائی - پاکستان اور بھارت کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈے کل چنائی میں کھیلاجائے گا۔بھارت کو آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی بار نمبر ون بننے کا موقع میسر ہوگا۔پاکستان کلین سوئپ کرکے ایک درجہ ترقی کیساتھ پانچویں پوزیشن پر آسکتا ہے۔
آئی سی سی رینکنگ میں بھارت کی بہترین رینکنگ نمبر دو رہی ہے۔ ایک سوبیس پوائنٹس کے ساتھ بھارت اس وقت انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے بعد تیسرے نمبر پرفائز ہے۔پاکستان کیخلاف پہلے میچ میں فتح بھارت کو انگلینڈ کے ساتھ یکساں ایک سواکیس پوائنٹس کے ساتھ پہلی بار نمبر ون بنادے گی۔
سیریز میں کلین سوئپ ایک سوتئیس پوائنٹس کیساتھ بھارت کی نمبر ایک پوزیشن مستحکم کردے گی لیکن ایک میچ میں بھی شکست اسے دوبارہ تیسرے نمبر پر پہنچادے گی۔دوسری جانب پاکستان تینوں میچ جیت کر سری لنکا کی جگہ نمبر چھ سے پانچ پر آجائے گا۔ ون ڈے دس بہترین بیٹسمینوں میں کوئی پاکستانی شامل نہیں لیکن سعید اجمل اور محمد حفیظ بہترین بولرز ہیں۔