29 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 10:15
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ٹونی گریگ کا انتقال
اے آر وائی - انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اورمعروف کمنٹیٹرٹونی گریگ انتقال کرگئے۔ چھیاسٹھ سالہ ٹونی گریگ کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھے۔ ٹونی گریگ کا انتقال سڈنی میں اپنے گھر میں ہارٹ اٹیک سے ہوا۔ اس سال مئی میں تشخیص کے مطابق ٹونی گریگ برونکائٹس اور پھر کینسر میں مبتلاتھے جس کے بعد وہ صحتیاب نہ ہوسکے۔
ٹونی گریگ نے انگلینڈ کی جانب سے اٹھاون ٹیسٹ میچز تین ہزارپانچ سوننانوے رنز آٹھ سنچریز کی مدد سے بنائے اور ایک سو اکتالیس کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔انہوں نے بائیس ون ڈے میچز بھی کھیلے۔ٹونی گریگ کی قیادت میں انگلینڈ نے چودہ ٹیسٹ میں تین فتوحات اورپانچ ناکامیوں کا سامنا کیا۔