تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
30 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 6:6

پاکستانی بالروں کی تباہ کن بالنگ،بھارت کے 5کھلاڑی آؤٹ

اے آر وائی - پاکستان کے کپتان مصباح الحق کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کے فیصلے کو پاکستان کے بالروں نے صحیح ثابت کر دیا ہے۔ بھارت کے پانچ کھلاڑی آؤٹ کر دیئے۔



چنائی میں کھیلے جانے والے پاکستان اور بھارت کے درمیان پہلے ون ڈے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ جنید خان نے بہترین بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اب تک چھہ اوورز میں سترہ رنز دے کر چار کھلاڑی آؤٹ کیئے ہیں ایک وکٹ محمد عرفان نے حاصل کی ہے۔ آخری خبریں آنے تک بھارت کے چودہ اعشاریہ چار اوورز میں پچپن رنز بنائے ہیں جبکہ اس کے پانچ کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں۔



بارش کے باعث میچ ایک گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا۔ پاکستان کی ٹیم میں شعیب ملک اور محمد عرفان کی شمولیت ہوئی ہے۔ یونس خان اور اظہر علی کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ عمر اکمل کو آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.