تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
30 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 8:56

پہلاون ڈے:دھونی کی سنچری،پاکستان کو228رنز کا ہدف

اے آر وائی - چنائی میں جاری پہلے ون ڈے میں انتیس رنز پر پانچ وکٹیں گرنے کے بعد بھارت نے چھ وکٹ پر دوسوستائیس رنز اسکور کرلئے۔کپتان مہندرا سنگھ نے آٹھویں سنچری اور ون کرکٹ میں سات ہزار رنز بھی مکمل کرلئے۔



چدم برم اسٹیڈیم چنائی میں ٹاس جیت کر مصباح الحق نے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔جنید خان اور محمد عرفان کی تباہ کن بولنگ کے سامنے بھارت نے چھ وکٹوں کے نقصان پر دوسو ستائیس رنز اسکور کئے۔انتیس رنز کے ٹوٹل پر سہواگ، گمبھیر،کوہلی،یوراج اور روہت شرما پویلین لوٹ گئے۔جس کے بعد مہندرا سنگھ دھونی نے کپتان اننگز کھیلی اورسریش رائنا کے ساتھ تہتر رنز کی شراکت بنائی اور روی چندرن ایشون کے ہمراہ ناقابل شکست پارٹنرشپ میں ایک سو پچیس رنز کا اضافہ کیا۔



دھونی ایک سو تیرہ اور ایشون اکتیس رنز بناکرناٹ آؤٹ رہے۔ جنیدخان نےتینتالیس رنز دیکرچار وکٹیں لیں۔ محمد حفیظ نے دس اوورز میں چھبیس رنز کے عوض ایک وکٹ لی۔محمد عرفان نے ایک وکٹ لی۔سعید اجمل اورعمر گل کوئی وکٹ نہ لے سکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.