30 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 12:8
پاکستان بھارتی ہدف کے تعاقب میں
اے آر وائی - چنائی میں پہلے ون ڈے میں پاکستان بھارت کے دو سو اٹھائیس رنز کے ہدف کے تعاقب میں چار وکٹوں کے نقصان پر ایک سو چوہتر رنز بن چکے ہیں ۔ پاکستان کی جانب سے اکیس رنز پر دو وکٹیں گِرنے کے بعد ناصر جمشید اور یونس خان کی ذمہ دارانہ بیٹنگ، نصف سنچریاں بنا کر ٹیم کی پوزیشن مضبوط کردی۔مصباح الحق سولہ رنز بنا کر بولڈ ہوگئے ۔ یونس خان نے ساٹھ گیندوں پر اٹھاون رنز بنائے ۔
کپتان مصباح الحق نے سولہ رنز پربھارتی کپتان کاآسان کیچ چھوڑ دیا، دھونی نے کیپٹن اننگز کھیل ڈالی، پاکستانی بالرز کی دھنائی، شاہین آدھی بھارتی ٹیم کو پویلین کی راہ دکھانے کے بعد ایک سو اٹھانوے رنز پر صرف ایک کھلاڑی آؤٹ کر سکے۔
قبل ازیں چنائی میں جاری پہلے ون ڈے میں انتیس رنز پر پانچ وکٹیں گرنے کے بعد بھارت نے چھ وکٹ پر دوسوستائیس رنز اسکور کرلئے۔کپتان مہندرا سنگھ نے آٹھویں سنچری اور ون کرکٹ میں سات ہزار رنز بھی مکمل کرلئے۔
چدم برم اسٹیڈیم چنائی میں ٹاس جیت کر مصباح الحق نے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔جنید خان اور محمد عرفان کی تباہ کن بولنگ کے سامنے بھارت نے چھ وکٹوں کے نقصان پر دوسو ستائیس رنز اسکور کئے۔انتیس رنز کے ٹوٹل پر سہواگ، گمبھیر،کوہلی،یوراج اور روہت شرما پویلین لوٹ گئے۔جس کے بعد مہندرا سنگھ دھونی نے کپتان اننگز کھیلی اورسریش رائنا کے ساتھ تہتر رنز کی شراکت بنائی اور روی چندرن ایشون کے ہمراہ ناقابل شکست پارٹنرشپ میں ایک سو پچیس رنز کا اضافہ کیا۔دھونی ایک سو تیرہ اور ایشون اکتیس رنز بناکرناٹ آؤٹ رہے۔ جنیدخان نےتینتالیس رنز دیکرچار وکٹیں لیں۔محمدحفیظ نے دس اوورز میں چھبیس رنز کے عوض ایک وکٹ لی۔محمد عرفان نے ایک وکٹ لی۔سعید اجمل اور عمرگل کوئی وکٹ نہ لے سکے۔