تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
30 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 12:47

پاکستان نے بھارت کو پہلے ون ڈے میں ہرا دیا

اے آر وائی - ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد ون ڈے سیریز میں بھی پاکستان نے بھارت کو با آسانی پہلے میچ میں شکست سے دوچار کردیا ۔ پاکستانی شاہینوں نے بھارتی سورمائوں کو چھ وکٹوں سے ہرا کر ون دے سیریز میں ایک صفر کی بر تری حاصل کرلی ہے ۔



چنائی میں پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے بھارت کے دو سو اٹھائیس رنز کے ہدف کا تعاقب بہتر طریقے سے شروع نہیں کیا اوپنر محمد حفیظ پہلی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ ناصر جمشید کی سینچری نے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔ اظہر علی بھی نو رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔ یو نس خان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ساٹھ گیندوں پر اٹھاون رنز بنائے ۔ مصباح الحق لمبی اننگز نہیں کھیل سکے وہ صرف سولہ رنز بنا کر شرما کی گیند پر بولڈ ہوگئے ۔ ناصر جمشید نے ایک سو ایک رنز جبکہ شعیب ملک نے چویتیس رنز بنائے دونوں آئوٹ نہیں ہوئے ۔ بھارت کی جانب سے بھونیشور کمار نے دو ایشانت شرما اور اشوک ڈینڈا نے ایک ایک وکٹ لی ۔



قبل ازیں چنئی میں جاری پہلے ون ڈے میں انتیس رنز پر پانچ وکٹیں گرنے کے بعد بھارت نے چھ وکٹ پر دوسو ستائیس رنز اسکورکئے ۔ کپتان مہندرا سنگھ نے آٹھویں سنچری اور ون کرکٹ میں سات ہزار رنز بھی مکمل کرلئے۔



چدم برم اسٹیڈیم چنئی میں ٹاس جیت کر مصباح الحق نے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ جنید خان اور محمد عرفان کی تباہ کن بولنگ کے سامنے بھارت نے چھ وکٹ پر دوسو ستائیس رنز اسکور کئے۔ انتیس رنز کے ٹوٹل پر سہواگ، گمبھیر،کوہلی،یوراج اور روہت شرما پویلین لوٹ گئے تھے۔ جس کے بعد مہندرا سنگھ دھونی نے کپتان اننگز کھیلی اورسریش رائنا کے ساتھ تہتر رنز کی شراکت بنائی اور روی چندرن ایشون کے ہمراہ ناقابل شکست پارٹنرشپ میں ایک سو پچیس رنز کا اضافہ کیا۔



دھونی ایک سو تیرہ اور ایشون اکتیس رنز بناکرناٹ آؤٹ رہے۔ جنیدخان نےتینتالیس رنز دیکرچار وکٹیں لیں۔محمدحفیظ نے دس اوورز میں چھبیس رنز کے عوض ایک وکٹ لی۔محمد عرفان نے ایک وکٹ لی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.