تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
31 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 16:47

دوہزاربارہ میں رکی پونٹنگ اوراسٹرائوس نے کرکٹ کو خیرباد کہا

اے آر وائی - دوہزار بارہ میں آسٹریلیا کے کپتان رکی پونٹنگ اور انگلینڈ کے اینڈریو اسٹرائوس نے بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔آسٹریلیا نے گیارہ ٹیسٹ میں سات فتوحات حاصل کیں۔ پاکستان نے چھ ٹیسٹ میں تین جیتے ایک ہارا۔ گزرے رخصت ہونےوالے سال میں آسٹریلیا کے عظیم بیٹسمین رکی پونٹنگ کا سترہ سالہ کیریئر مایوس کن انداز میں ختم ہوگیا۔



جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریزمیں ناکامی پرپونٹنگ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ۔ انگلینڈ کے اینڈریواسٹراؤس بھی جنوبی افریقہ سے سیریز ہارنے پر ریٹائر ہوگئے ۔ آسٹریلیاگیارہ ٹیسٹ میں سات فتوحات اور ایک ناکامی کے ساتھ کامیاب ترین ٹیم ثابت ہوئی۔ بھارت کیخلاف آسٹریلیانے چار وکٹوں کے نقصان پر چھ سوانسٹھ رنز کا سب سے بڑا ٹوٹل بھی بنایا۔



پاکستان نے چھ ٹیسٹ کھیلے انگلینڈ کیخلاف تین جیتے اور سری لنکا سے ایک ٹیسٹ ہارا۔ آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک کیلئے یہ سال ریکارڈ ساز ثابت ہوا۔انہوں نے ایک ٹرپل اور تین ڈبل سنچریز سمیت پانچ تھری فیگر اننگز کھیلیں اور ایک ہزارپانچ سوپچیانوے رنز اسکورکئے ۔ ایلسٹرکک ایک ہزاردوسواننچاس،ہاشم آملا ایک ہزارچونسٹھ،کیون پیٹرسن ایک ہزارترپن اورجوناتھن ٹروٹ ایک ہزارپانچ رنز بناکرنمایاں رہے۔ اظہرعلی تین سنچریز سمیت پانچ سواکیاون رنز بناکر پاکستان کے کامیاب ترین بیٹسمین رہے۔



سری لنکا کے رنگاناہیراتھ ساٹھ وکٹیں لیکر بہترین بولر ثابت ہوئے۔ہیراتھ نے سات مرتبہ اننگز میں پانچ دو بار میچ میں دس وکٹیں لیں۔گریم سوان انسٹھ،ورنن فلینڈر تینتالیس اور سعید اجمل انتالیس وکٹیں لیکرنمایاں رہے۔سعید اجمل نے پچپن رنز دیکر انگلینڈ کے سات کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جوسال کی بہترین بولنگ ثابت ہوئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.