1 جنوری 2013
وقت اشاعت: 11:8
ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستانی ویمنز ٹیم کا اعلان کردیا گیا
اے آر وائی - آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ دوہزار تیرہ کیلئے پندرہ رکنی پاکستان کی ویمنز ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ثناء میر کپتان اور بسمہٰ معروف نائب کپتان ہونگی۔ اٹھائیس جنوری سے بھارتی شہر ممبئی میں شروع ہونے والے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے اعلان کردہ پندرہ رکنی پاکستانی اسکواڈ میں ثناء میر، بسمہٰ معروف، نین عابدی، ندا راشد، قانتا جلیل، اسماویہ اقبال، جویریہ ودود، بتول فاطمہ، سدرہ امین، سمیعہ صدیقی،سعدیہ یوسف، ناہیدہ بی بی، ڈائینا بیگ، الزبتھہ برکت اور رابعہ شاہ شامل ہے۔
ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان، جنوبی افریقا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ گروپ بی میں ہیں۔ انگلش ویمنز ٹیم اعزاز کا دفاع کریگی۔