تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
2 جنوری 2013
وقت اشاعت: 0:37

برسبین ٹینس،کیرولین وزنیاکی اور سامنتھا اسٹوسر ایونٹ سے باہر

اے آر وائی - سال دوہزار تیرہ کے پہلے گرینڈ سلیم ایونٹ آسٹریلین اوپن کیلئے کھیلے جارہے برسبین ٹینس کے پہلے راؤنڈ میں سابق عالمی نمبر ایک کیرولین وزنیاکی شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔



ویمنز سنگلز کے پہلے راؤنڈ میں سابق عالمی نمبر ایک ڈنمارک کی کیرولین وزنیاکی کا مقابلہ روس کی غیر معروف کھلاڑی کے نیا پرواک سے ہوا۔ تین سیٹس تک کھیلے گئے مقابلے میں ڈینش کھلاڑی کو دو ایک سے اپ سیٹ شکست ہوئی۔ پہلا سیٹ وزنیاکی نے چھ دو پوائنٹس سے جیتا،پرواک نے دوسرا سیٹ چھ تین سے جیت کر مقابلہ برابر کردیا۔ تیسرے اور آخری سیٹ کا فیصلہ ٹائی بریکر پر ہوا۔ روسی کھلاڑی نے سات چھ سے کامیاب رہ کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔



سابق یو ایس چیمپیئن آسٹریلیا کی سامنتھا اسوسٹر بھی ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ اسٹوسر کو سوئیڈن کی صوفیا ارو ڈ سن نے سات چھ اور سات پانچ سے شکست دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.